فرمان قائد
اپنے عوام کو سمجھنے کی کوشش کیجئے، محبت، شفقت اور ملنساری سے ان کے معاملات سلجھایئے، کبھی کبھی کسی ضدی اور باتونی شخص سے مل کر آپ کو تکلیف ہو گی جو بار بار ایک بات کی رٹ لگائے رکھے گا، لیکن برداشت کیجئے، صبر و تحمل سے کام لیجئے اور اسے احساس دلایئے کہ اس کے ساتھ انصاف ہو گا، ضرور ہو گا۔
(سرکاری ملازمین سے خطاب، چٹاگانگ 25 مارچ 1948ء)