این اے 128 میں آئی پی پی سے الحاق نواز شریف، حسن، حسین ’’شیر‘‘ پر مہر نہیں لگا سکتے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عام انتخابات 2024ء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔ نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔ نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز کا ووٹ حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے۔ حلقہ این اے 128 میں (ن) لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ حلقہ این اے 128 سے ن لیگ کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا، حلقہ این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چودھری عقاب کے نشان پر کھڑے ہیں۔ نواز شریف عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری کے مخالف عطا تارڑ کو ووٹ کاسٹ کریں گی۔