• news

  پاکستان میں پرتشدد واقعات‘ میڈیا پر پابندی‘ اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویرانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام ہو‘ پرتشدد واقعات‘ میڈیا پر پابندی‘ انٹرنیٹ  کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے۔ پاکستانیوں کو آزادانہ‘ منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ خوف‘ تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن