سوچ اور وقت بدل رہا ہے، اچھے دن جلد ہی واپس لوٹیں گے‘مریم اورنگزیب
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوچ اور وقت بدل رہا ہے، اچھے دن جلد ہی واپس لوٹیں گے۔پاکستان کو نواز دو کا نعرہ ہر بچے کی زبان پر آ چکا ہے، نواز شریف کی وعدوں کی تکمیل کی سچائی بچے بچے تک پہنچ چکی ہے، سوچ اور وقت بدل رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا پھر سستا، روٹی سستی، تعلیم اور صحت عام، خوشحالی کی بہار واپس آنے کو ہے۔