• news

پی پی 160سے پیپلز پارٹی کے امیدوارمصباح الرحمن کیخلاف  نااہلی کی درخواست دائر

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 160سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مصباح الرحمن کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست حلقہ کے رہائشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مصباح الرحمن بدعنوانی، رشوت ستانی اور غیر ضروری اثرو رسوخ استعمال کررہے ہیں، درخواست کے ساتھ فوٹیج بھی بطور ثبوت پیش کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 127لاہور میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مبینہ ووٹوں کی خرید و فروخت اور الیکشن دفتر پر حملہ کا نوٹس لے لیا اور لیگی امیدوار عطا تارڑ اور پی پی 160سے پیپلزپارٹی امیدوار مصباح الرحمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن