• news

2019ء کے بعد بھارتی مظالم تیز، 850 کشمیری شہیدکئے، وادی جیل بنا دی: رپورٹ

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) کشمیر میڈیا سروس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ جاری کر دی۔ کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اگست 2019ء کے بعد سے 857 کشمیری شہید کئے گئے۔ کشمیری شہداء میں 17 خواتین اور 28 کمسن لڑکے شامل ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا بھارتی حکومت کا معمول بن چکا ہے۔ کشمیریوں کو جبری طور پر سرکاری نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ وادی میں آزادی صحافت پر پابندیوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں عالمی برادری کیلئے سنگین چیلنج ہیں۔ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اقدام کا مقصد وادی کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن