امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی
نیو یارک(آئی این پی)امریکا کی بران یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال کردی،غزہ کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 19طلبہ میں مسلم اوریہودی طلبہ بھی شامل ہیں،طلبہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیاجائے،اس کے علاوہ طلبہ نے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔