متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا۔ڈاکوئوں نے گڑھی شاہو میں امجد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ ‘ سبزہ زار میں آفاق سے5لاکھ ‘چوہنگ میں رضاسے 3 لاکھ‘نشتر کالونی میں حماد سے 2لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون ودیگر سامان،جوہر ٹاؤن میں عبید سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون،شاہدرہ میں لیاقت کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں مقصود کی دکان سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون، گلبرگ میں ناصر سے ایک لاکھ ‘لیاقت آباد میں عابدہ سے 50 ہزار‘ موبائل فون،نولکھا میں وحید سے 20 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے کاہنہ،جوہر ٹاؤن ‘ ڈیفنس سے3 کاریں،چوہنگ سے رکشہ جبکہ موہلنوال، اچھرہ، مصری شاہ،مصطفی آباد، ہنجروال، شاہدرہ ٹاون،شیرا کوٹ،ساندہ‘ کوٹ لکھپت سے9موٹرسائیکل چوری کرلئے۔