• news

 افغانستان میں مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب تیندوا پکڑا گیا 

کابل (اے پی پی) افغانستان میں حکام مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی تیندوا  لیا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ  صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی  تیندوے کو دوبارہ  جنگل میں چھوڑنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کے تیندوے کو ملک کے شمالی علاقے کے پہاڑوں سیگزشتہ  روزکو پکڑا گیا تھا۔صوبہ بدخشاں کے گورنر عبدالرحمان کسرا نے اے ایف پی کو بتایا کہ جانور مویشیوں کے ایک باڑے میں گھسنے کے بعد پھنس گیا تھا، جہاں اس نے 30 مویشیوں کو ہلاک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن