• news

دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا  

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے دفعہ 144 بارے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حکومت پنجاب کے وکیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قمر قریشی نے درخواست کی مخالفت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے، الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کے مناسب اور شفاف انتظامات کرنا ہے، اگر الیکشن کمیشن مناسب سمجھتا تو دفعہ 144لگانے کی درخواست دیتا، ہوم ڈیپارٹمنٹ از خود دفعہ 144کا نفاد نہیں کر سکتا، ہوم سیکرٹری نے بھی درخواست پر کچھ نہ کیا، الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتا، الیکشن ہونے والے ہیں، دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں، یہ ایک علیحدہ جرم ہے، اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا، عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن