سکھر سے متحدہ کے تمام امیدوار جی ڈی اے‘ جے یو آئی کے حق میں دستبردار
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تمام امیدوار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ سکھر میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع سکھر کی تمام نشستوں پر اپنے امیدواروں کو جی ڈی اے اور جے یو آئی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کرا دیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں تینوں جماعتوں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان بھی کیا۔