• news

حکومت ملی تو کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے: آصفہ بھٹو 

نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ اگر آپ یوتھ کارڈ اور مزدور کارڈ چاہتے ہیں، اگر چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے تو تیر پر مہر لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہمیں حکومت کا موقع ملا تو ملک کی کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لائیں گے۔ ریلی کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی آپ کیلئے سیاست کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن