• news

انٹربینک میں ڈالر 20پیسے سستا  سونا  300روپے  تولہ مہنگا

کراچی ( کامرس رپورٹر )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 20پیسے سستا ہو گیا ، جبکہ روپے کی قدر مزید3پیسے بہتر ہو گئی۔ا ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی سے 279.30 روپے رہ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 3پیسے کی کمی سے 281.13روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا2لاکھ15ہزار100روپے کا ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن