• news

بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا  انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کلعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا آڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں،تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں،دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے،31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نوبجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گیا،پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا،چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا31 جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن