عوام مفاد پرست حکمرانوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب رے:ضیاء الدین
لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور امیدوار این اے 118 چوہدری محمد شوکت نے کہا کہ عوام مفاد پرست حکمرانوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرے۔ن لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے عوام سے جینے کا حق چھینا ہے۔ بجلی، گیس او رپیٹروں کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔8 فروری عوام کے پاس مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے بہترین موقع ہے۔سابقہ حکمران جماعتوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، انھوں نے مل کر خزانہ لوٹا، ان کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے، یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالتے رہے۔