عوام اب ن لیگ کا سرمایہ درانہ نظام نہیں چاہتی:عابد حسین
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے،ان کے پاس ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا پروگرام ہے۔ان کو علم ہے کہ اس وقت ملک بدترین معاشی بحران سے گذر رہا ہے،ان معاشی بحران کے حل کے لیے بلاول کو اکثریت دلوانا ہوگی۔آذمائی ہوئی ن لیگ سے عوام کی اب جان چھڑانا ہوگی۔ عوام اب ن لیگ کا سرمایہ درانہ نظام نہیں چاہتی،ان کی حکومت میں صرف ن لیگ امیر ہوتی ہے اور عوام مزید بدحال ہوتے ہیں۔جب تک ن لیگ حکومت میں آتی رہے گی۔