ووٹرز کل (تیر) کے نشان پر مہرلگائیں : سجاد نذیر
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماچودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ ووٹرز نے 8فروری کو کسی کی دھونس اور دھمکی میں نہیں آنابلکہ بلا خوف و خطر اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہے۔آپ نے 8فروری کو (تیر) کے انتخابی نشان پر مہر لگانی ہے اور ملک بھر سے جیالوں کو کامیاب کروانا ہے تاکہ ہماری آواز موثر طریقے سے قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں پہنچے۔اس طرح سے ملک بھر کے ہر حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جاسکے گا۔