جیت کرکسانوں کے مسائل حل کرینگے: اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام طبقات نے ہمارے منشور کو انقلابی قرار دیا ہے۔اس پر عملدرآمد کیسے کرنا ہے،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ وہ صرف زبانی جمع خرچ نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کو سبز باغ دکھاتی ہے بلکہ عملی اقدامات کرنا ہی پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ہم کسانوں اور نوجوانوں کا ہاتھ تھامیں گے،یہ وہ طبقات ہیں جن کی ترقی سے اس ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔علاج معالجے اور تعلیم کی بنیادی سہولیات یہاں رہنے والے ہر گھرانے کا بنیادی حق ہے۔ہماری کوشش ہو گی کہ اسے یونین کونسل تک لے کر آئیں گے۔