ووٹ ایک امانت‘ شہادت کا نام ہے: ابراہیم نقشبندی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) معروف روحانی و اصلاحی شخصیت اور الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت، شہادت اور گواہی کا نام ہے جسے دیانت داری کے ساتھ استعمال کیا جائے اس لیئے آپ کے ووٹ سے جو بھی نمائندہ اسمبلی میں پہنچے گا اس کے اچھے برے اقدامات کی ذمہ داری ووٹر پر ہوگی اس لیئے سوچ سمجھ کر امیدوار کوووٹ دیں ۔