غیر مسلموں کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کرینگے:جاوید قصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی اور امیدوار این اے 124 محمد جاوید قصوری نے انتخابی مہم کے سلسلے میں یوحنا آباد میں غیر مسلمانوں کے ساتھ ملاقات اور بعد ازاں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ غیر منصفانہ اور غیر مناسب سلوک برداشت نہیں کریں گے۔ہم بر سر اقتدار آکر اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ غیر مسلموں کو بلا امتیار تعلیم، روزگار اور دیگر شہری حقوق برابری کی بنیاد پر فراہم کریں گے۔