ترقیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر سپیکر پنجاب اسمبلی کاایکشن ‘ تحقیقاتی کمیٹی قائم
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پنجاب اسمبلی میں ترقیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام ْ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی حالیہ ترقیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے بڑا ایکشن لیاہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان ترقیوں میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو سفارش کی کہ ان ترقیوں کے احکامات کو واپس لے لیا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے ان تمام ترقیوں کو واپس لے لیا ہے اور اس کے ذمہ داران جنہوں نے جناب سپیکر سے حقائق مخفی رکھے ہیں اور مس کنڈکٹ(Misconduct) کیا ہے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔