بھارت کشمیریوں پر مظالم فوری بند کرے: مشتاق کمبوہ
فیروزوالہ (نامہ نگار) جماعت اسلامی پی پی 139 کوٹ عبدالمالک کے رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری طور پر بند کرے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے،پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں ہر جگہ ہمارے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے جدوجہد کرے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔