• news

سیاسی مافیا حکومتی خزانے پر قابض ہونے کے لیے اربوں روپیہ لٹا رہا ہے‘ طلحہ سعید

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و حلقہ این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی پروفیسر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے اور الیکشن کمپین کے دوران تمام اصول و ضوابط کی پابندی کی ہے جبکہ دوسرے سب اس سے دور نظر آتے ہیں‘جس طریقے سے الیکشن میں پیسہ بہایا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے، یہ لوگ قوم کے کیسے خادم ہو سکتے ہیں جو اتنے بڑے پیمانے پر پیسہ خرچ کر کے اسمبلیوں میں پہنچیں گے اور پھر وہاں سے مختلف طریقے حربے اختیار کر کے کئی گنا زیادہ لوٹ مار کر کے سارے خرچے پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 122 میں اپنی  انتخابی مہم کے اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 170 رانا عابد الرحمٰن امیدوار پی پی 155 عمر عبدالعزیز سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا جو کشمیریوں حق خودارادیت کی حمایت میں ایک لفظ زبان سے نہیں نکال سکتے قوم انہیں مسترد کر دے ‘خزانہ خالی ہے جبکہ وہ اسی خزانے پر قابض ہونے کے لیے اربوں روپیہ لٹا رہے ہیں، کسی امیدوار اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے طے کردہ ضابطے کے مطابق خرچہ نہیں کیا جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد یہ لوگ عوام کو پانچ سال تک منہ بھی نہیں دکھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن