• news

ایل ڈبلیو ایم سی‘ پی آئی سی کے درمیان ایم او یودستخط تقریب

لاہور(خبرنگار) ایل ڈبلیو ایم سی اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے درمیان ایم اویوسائننگ تقریب منعقد کی گئی۔ ایم او یو کے مطابق پی آئی سی کی جامع صفائی ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے کر دی گئی۔ ایم او یو کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی میل و فی میل سینیٹری سٹاف پی آئی سی میں تعینات کرے گا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی پی آئی سی کی مکینینکل واشنگ اور سویپنگ کرے گا۔ ایم او یو دستخط تقریب کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین کی موجودگی میں ہوئی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایم اویو سی ای او بابر صاحبدین کے حوالے کیا۔ ڈپٹی سی سی او فہد محمود‘ ڈاکٹر محسن علی شاہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی فٹ پاتھ اور پیدل چلنے کے راستوں پر صفائی سروسز مہیا کرے گی۔ 10 ورکرز تینوں شفٹوں میں صفائی سروسز مہیا کریں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ہفتے میں دو بار میکینیکل سویپنگ، ایک بار میکینیکل واشنگ سروسز مہیا کرے گی۔ 20 سے زائد ڈسٹ بنز، دو بڑے کنٹینرز پی آئی سی میں رکھوا دیئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن