8 فروری شیر کی کامیابی اورمہنگائی کے خاتمے کا دن ہے: سیف اللہ مانگٹ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) 8 فروری کا دن شیر کی کامیابی مہنگائی کے خاتمے اور عوام کی جیت کا دن ہے، ان خیالات کا اظہار چوہدری سیف اللہ مانگٹ، چوہدری عظمت علی ملہی سابق چیئرمین یونین کونسل چک چوہدری اور چوہدری اعظم علی ملہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ناہرا برادران نے ہمیشہ ووٹ کو عزت دی، علاقہ بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گاؤں گاؤں سوئی گیس بجلی پہنچائی، پی سی سی گلیاں اور آر سی سی روڈ بنائے ہسپتال اور تعلیمی ادارے قائم کئے نوشہرہ ورکاں میں سپورٹس اسٹیڈیم، سپورٹس کمپلیکس، ریسکیو 1122 قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول بنوائے، قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ بے روزگاری مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا،ملک کوایٹمی قوت بنایا، ترقی کے اس سفر کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے 8 فروری کو شیر کے انتخابی نشان پر مہریں لگائیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی جمہوریت انصاف اور آئین کی فتح ہے۔