گوجرانوالہ :سیاح لامکان کانفرنس کا انعقاد، علماء کرام کی بھرپور شرکت
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ معراج النبیؐ کا سبق یہی ہے کہ عروج مصطفیٰ کا پرچم عرش کی چوٹی پر ہمیشہ لہراتا رہے گا اور معراج النبی کی تصدیق کرنیواے حضرت سیدنا صدیق اکبر کی صداقت کا ڈنکا بجتا رہے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاح لامکان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں جشن معراج النبی ؐانتہائی عقیدت و احترام،مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی،بعد نماز عشا ء تمام مساجد میں محافل ذکر معراج منعقدہ ہوں گی،انہوں نے کہا کہ معراج مصطفیٰ قیامت تک کیلئے عظیم معجزہ ہے،عبد اور معبود کی ملاقات کو تاریخ اسلام میں منفرد مقام حاصل ہے،معراج رسول امت کیلئے بلندیوں کا پیغام ہے،سائنسی ترقی میں عروج حاصل کرنیوالے نبی کریم کی معراج پر حیران ہیں۔