• news

اسلحہ کی نمائش ‘6ملزم گرفتار‘ 4 پستول  2 رائفلز ‘ گولیاں برآمد

لاہور(نامہ نگار)کینٹ ڈویڑن پولیس نے الیکشن مہم کے دوران سر عام اسلحہ لے کر ر گھومنے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 6ملزمان اسلحہ سمیت گرفتارکر لئے ہیں۔ ہڈیارہ اور مناواں پولیس نے ناکہ بندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزمان جمشید، عامر، شہباز، بلال، حمزہ وغیرہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 پستول، 2 رائفلز اور گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور اسکی نمائش کرنیوالوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن