ترکیہ میں شب معراج کی تکریم وسعادت
ترشبانہ ایاز
شب معراج، جسے الاسراء والمعراج بھی کہا جاتا ہے، تاریخی اور روحانی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ سب سے زیادہ معجزاتی تجربات میں سے ایک سمجھی جاتی ہے جو خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی کریمؐ کو دیا گیا ہے۔اس رات کا آغاز فرشتہ جبریل کے نبی محتشم ؐ کو ایک سفید جانور کی طرف لے جانے کے ساتھ ہوا جس کا نام البراق تھا،جو کہ مسجد الاقصیٰ کی طرف ان کے غیر معمولی سفر کا آغاز تھا۔ راستے میں، نبی پاکؐ جن مقامات کی اہمیت پر زور دینے کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے رکے تھے۔ ان میں مدینہ، کوہ سینا، بیت لحم اور حضرت موسیٰ ؑکی قبر شامل تھی۔ترکیہ میں تین راتیں انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہیں،جنہیں شب قدر کی طرح ہی اہمیت دی جاتی ہے اور انہیں پہلی دوسری، تیسری شب قدر کہا جاتا ہے۔جن میں سے پہلی شب قدر 27 رجب یعنی شبِ معراج۔ دوسری شب قدر 15 شعبان یعنی شب برات اور تیسری شب قدر رمضان المبارک کی ستائیسویں شب۔ترکیہ میں رجب المرجب کی پہلی تاریخ کو سب پر جوش ہوتے ہیں اور اس دن دوستوں و رشتہ داروں کو دعائیں ،اور تحائف بھیجتے ہیں۔ترک عوام تین مہینوں کی پہلی اہم رات جو کہ رجب المرجب کی پہلی جمعرات ہوتی ہے یعنی رجب قندیل پر دعاؤں، ذکر اور تسبیحات کا اہتمام مساجد میں کرتے ہیں۔ یہ لوگ رجب قندیل میں پڑھی جانے والی دعاؤں، روزے اور ذکر کے بارے میں پرجوش ہوتے ہیں۔میں نے اکثریت کو یہ دعائیں کرتے سنا کہ اے دلوں کو الٹا کرنے والے سلطانوں کے سلطان!ہمارے دلوں کو ان خوبصورتیوں میں بدل دے جن سے آپ محبت کرتے اور خوش ہوتے ہیں! ہمارے رب!ہمیں وہ صلاحیتیں عطا فرما جو ہم سے بڑھ جائیں، اے رب، ہمیں ان صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی توفیق عطا فرما جو تو نے ہمیں اپنی مرضی کے مطابق عطا کی ہیں۔
ہمیں وہ اوصاف عطا فرما جن سے تو نے انبیاء کو آراستہ کیا، لیکن ہمیں ان صفات کو جلال کا ذریعہ نہ بنانے دے اور ہم اپنے آپ کو ہمیشہ صفر ہی دیکھیں، اے رب!ہم سب کو ضمیر کی وسعت عطا فرما، ہمارے دلوں میں فضل عطا فرما، ہمیں اجتماعی شعور کے ساتھ اپنے بندوں میں شامل فرما…!!ترک عوام جو دین کی اصل تعلیمات پر عمل کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کو اس حدیث پاک کا حوالہ دیکر شب معراج کی اہمیت ان پر واضح کرتے ہیں کہ"رسول اللہ ؐ کو (معراج میں) تین چیزیں عطا کی گئیں: پانچ نمازیں، سورۃ البقرہ کا آخری رکوع اور یہ خبر کہ آپ کی امت میں سے ان لوگوں کے کبیرہ گناہ معاف کر دیے گئے جنہوں نے شرک نہیں کیا" (مسلم، ایمان، 279 لغت میں رجب کا مطلب ہے "کوئی چیز جس کی طلب کی جاتی ہے، بہت زیادہ اور قیمتی عطیہ"، اور حدیث اور فقہ ادب میں اس کا مطلب "کثرت اجر، نیک عمل" کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ترکیہ میں رجب قندیل 11 جنوری 2024 کو اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔
رجب قندیل رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ "تین مہینوں" کا محراب سمجھا جاتا ہے،جو ماہ رجب کی پہلی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو منائی جاتی ہے، جو کہ ترکیہ کے عوام کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل تین مہینوں میں سے ایک ہے، اس رات کو "رحمت اور کثرت کی رات" سمجھا جاتا ہے۔ترکیہ کی مساجد میں امام مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ قرآن پاک پڑھیں، استغفار کریں، دعا کریں اور روزہ رکھیں۔
ان کے نزدیک انتہائی اہمیت کے حامل چراغوں کے دنوں میں سے یہ ایک رات ہے۔ترکیہ میں ہجری کیلنڈر کے مطابق ماہ رجب یعنی ساتویں مہینے کی پہلی جمعہ کی رات رجب قندیل کہلاتی ہے جسے ترکیہ کے مسلمانوں میں مقدس سمجھا جاتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ کی رحمت، عطیات اور امداد تقسیم کی جاتی ہے۔رجب قندیل کے حوالے سے ترک عوام نے خصوصی پیغامات دوستوں ،رشتہ داروں کو بھیجے۔جن کا متن یہ تھا۔ کائنات کے خوبصورت ترین گلاب کی خوشبو آپ پر نازل ہو، آج کی مقدس رات مبارک ہو۔آپ کو رجب قندیل مبارک ہو۔ خدا آپ کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشگوار اور پرسکون زندگی عطا کرے۔اللہ رب العزت آپ کی تمام دعائیں قبول فرمائے پہلی شب قدر مبارک ہو۔لفظ رجب کا مطلب ہے کثرت اور فضیلت۔ یہ رات وہ رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بکثرت ملتی ہیں اور یہ تین مہینوں کی مقدس رات کی پہلی رات ہے۔رجب قندیل کی مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے عالم اسلام کو رجب قندیل پر مبارکباد دی۔صدر ایردوان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "میں اپنی پیاری قوم اور عالم اسلام کو رجب کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ بابرکت رات تمام انسانیت کے لیے خوشحالی، امن اور برکت لائے، خاص طور پر ہمارے فلسطینی بھائیوں کے لیے جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔"رجب کی راتوں میں دعا کرنا، توبہ و استغفار کرنا، اس رات کو مقدس سمجھنا اور اسے مختلف عبادات میں گزارنا ترک علماء کے ہاں عام طور پر مقبول ہے۔جبکہ پاکستان میں شب معراج 27 رجب کو منائی جاتی ہے۔شب معراج کو اسلامی عقیدے اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں رات کے سفر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ شب معراج ہر سال رجب کے مہینے اور اسلامی تاریخ 27 رجب کو منائی جاتی ہے۔ شب معراج کو عرب دنیا میں لیلۃ المراج بھی کہا جاتا ہے۔ شب معراج 2024 کی تاریخ 07 فروری کی شام کو عرب دنیا میں اور پاکستان، بنگلہ دیش اور دنیا کے کچھ دوسرے حصوں میں ہوگی۔