’’ لاہور دا پاوا اختر لاوا ‘‘ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کے مقبول ترین کارکن اختر لاوا نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں مشہور سوشل میڈیا شخصیت اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی سیاسی جلسے میں اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے جو انتخابی مہم سے خطاب کر رہے ہیں۔