• news

 ڈی آئی خان حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا 

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں نگران وزیراعلی، اعلی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانے پر 30 دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے تھانے پر حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن