کرپٹ اور جھوٹے سیاستدانوں کو کل رخصت کر دیں گے: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے کہا آٹھ فروری کو خیبر پی کے میں تمام سیاسی مخالفین کا قصہ تمام ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے مولویوں کے بجائے اسلام سے بے خبر افراد کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں کہ چوتھی بار وزیراعظم کے دعویدار نواز شریف نے پچھلے حکومتوں میں کیا تیر مارا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو آٹھ فروری کو سیاست سے رخصت کر دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔