محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ایس ایل میچز کیلئے وفاقی حکومت سے رینجرز ‘ فوج مانگ لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات جبکہ میچز کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر کی خدمات مانگ لیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی کیلئے فوج اور ر ینجرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔