• news

 ملک بھر میں موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل  کے سبب  13 پروازیں منسوخ

کراچی (آئی این پی ) موسمی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج بھی 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں اور  کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ دوحہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز،  کابل اسلام آباد کے درمیان افغانستان کی ائیرلائن کی پرواز اور نجف کراچی کے درمیان دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن