• news

امریکہ نے حملہ کیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے: ایران

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ہماری قومی سلامتی اور خود مختاری کو للکارا تو اسے فوری اور قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکہ نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن