• news

کینیڈا نے حماس‘ اسلامی جہاد کے 11رہنماؤں پر پابندیاں لگا دیں

اٹاوا (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں پر  پابندیاں لگا دیں۔ کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور  اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر  پابندیاں لگا دی ہیں۔ پابندیوں میں حماس رہنما یحیٰ سنوار  اور محمد الضیف بھی شامل ہیں۔ کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  حماس اور اسلامی جہاد سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کے سبب پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد پر سفری اور اثاثے منجمد ہونے کی پابندیاں ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن