پنجاب پولیس میں 35 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی
لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون منصور الحق رانا اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز کی ڈی ایس پیز رینک پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دئیے ہیں۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر محمد عاطف تارڑ، جاوید عالم، محمد یوسف، امجد محمود، سعید اختر، شہباز احمد ہنجرا، جاوید اقبال، انصر پرویز، محمد اظہر ثاقب، شہزادہ عبدالنجیب بٹ، ریاست علی، مبین حسین بھٹی، سعید انور، میاں فیصل عزیز، طارق پرویز، زاہد حسین، رضا رؤف، فیصل مسعود بھٹی، محمد صدیق، خالد محمود،گل شیر، اعجاز احمد، سید آصف علی گیلانی، احسان الہی ظہیر، امجد حسین خان، محمد جاوید اختر، منیر احمد، کلیم احمد، ناصر محمود پنوں، عامر سلطان، اظہر اقبال، غلام مرتضٰی ڈوگر، غلام شبیر، خطیب الرحمان اور اشرف علی شامل ہیں۔