• news

امریکی فوج نے حوثیوں کے دو بمبار ڈرون تباہ کر دئیے

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے یمن میں دو حوثی ڈرونز پر اپنے دفاع میں حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگ کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی افواج نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دو دھماکہ خیز ڈرونز کی نشاندہی کی، اور اندازہ لگایا کہ وہ خطے میں امریکی بحریہ کے بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے مسلح گروپ کے ہیڈکوارٹر اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے تسلسل میں حوثیوں سے تعلق رکھنے والی دو بغیر پائلٹ ڈرون کے خلاف حملہ کیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں پھنسی ہوئی دو کشتیوں کا پتہ لگایا۔

ای پیپر-دی نیشن