• news

دن رات محنت کر کے عوام کو محرومی سے نکالیں گے: علیم خان 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ  دن رات محنت کر کے عوام کو مایوسی اور محرومی سے جلد باہر نکالیں گے۔ انتخابی مہم کے آخری روز مختلف انتخابی جلسوں اور پارٹی ورکرز کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے ووٹر میری فیملی کی طرح ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے117 اور  پی پی149کی انتخابی مہم میں جو محبت اور پذیرائی ملی ہے وہ اْسے فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی رضا کار ٹیم کے نوجوانوں سے بھی خطاب کیا اور انہیں ڈور ٹو ڈور سروے مہم میں جانفشانی سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء این اے119 اور پی پی149 میں سابق ایم پی اے اور عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کے انچارچ شعیب صدیقی نے 8فروری کے لئے پولنگ ایجنٹس اور دیگر عملے کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ انتخابی مہم کا نچوڑ جمعرات کے روز پولنگ ڈے پر ہو گا لہٰذا ہر پولنگ ایجنٹ فارم 45 اور 46B لیے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑے۔

ای پیپر-دی نیشن