• news

2014ء دھرنا میں نواز شریف اقتدار چھوڑنے کو تیار تھے‘ زرداری نے بچایا: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 2014ء کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔ نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے۔ آصف علی زرداری نے 2014ء میں نواز شریف کی حکومت بچائی۔ انہوں نے کہا تھا میں اور میرا خاندان آصف علی زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔ وہ اتنے بیمار نہیں تھے بس بہانہ کر کے ملک سے بھاگنا تھا۔ نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور ڈیل کر کے لاڈلا بن کر وطن واپس آتے ہیں تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن