• news

سیاسی اشتہارات، بیانات  چلانے پر پیمرا کو کارروائی کا حکم 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن نے  الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی اشتہارات، بیانات و متن کے مسلسل چلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا کو سختی سے ہدایت کی ہے۔ کمشن نے پیمرا کو یاددہانی کرائی ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء  کی دفعہ 182  اور کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کے تحت 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد الیکشن مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا  پر تشہیر پر پابندی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن