• news

امیدواروں کی اموات،ملک کے  4 انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔پی کے 91کوہاٹ 2سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ، اس کے علاوہ این اے 8باجوڑ، پی کے22باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے پولنگ نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 266رحیم یار خان میں بھی امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن