انتخابات: ایدھی رضا کاروں کی چھٹیاں منسوخ
لاہور (نامہ نگار) ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے جنرل الیکشن 2024ء کے موقع پر آج ایدھی رضا کاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق شہر بھر میں کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں ایدھی رضا کاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں اہم مقامات پر ایدھی رضا کار اور ایدھی ایمبولنسز کو تعینات کر دیا گیا۔