• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے ہوئے ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ ایف بی آر کے افسر نے نگران حکومت کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ کام نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں ، لہذا نگراں حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹریکچرنگ سے روکا جائے ، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو روکا تھا اس کے باوجود کمیٹی بنا دی گئی۔ واضح رہے کہ نگران حکومت نے ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کو عملی جامہ پہنانے کیلیے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریونیو ڈویڑن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی امپلی مینٹیشن اینڈ ایسیٹ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کی سربراہی نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی جبکہ ساجد قاضی کو کمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن