الگ پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں خواجہ سرا ووٹرز کا مطالبہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر کے خواجہ سرا ووٹرز نے اپنے لئے الگ پولنگ سٹیشنز بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ملک بھر میں خواجہ سرا ووٹرز کے لیے کوئی الگ پولنگ سٹیشن نہیں بنائے گئے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ مردوں کے پولنگ سٹیشن میں جائیں گے یا خواتین کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ڈائریکٹر الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا ووٹرز کے اندارج کیلءuے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔ ملک بھر میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 3029 ہے۔ پنجاب میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد سب سے ز یادہ 2200 ہے جبکہ 2018ء کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں 1116 کا اضافہ ہوا ہے۔