• news

اٹک میں 28 لاکھ تولے سونے کے ذخائر دریافت، 600 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب کے شہر اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر مائنز ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سے 600 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہے۔ پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جن کی جلد نیلامی کردی جائے گی۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 نمونوں کا معائنہ کیا۔ نمونوں میں گولڈ کے ساتھ زنک، چاندی، نکل، مینگنیز اور تانبے وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 مربع کلومیٹر تک کی گئی۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 اسکنیر کلومیٹر تک کی گئی ہے۔ تاہم معدنیات کے شعبے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن