ووٹ ڈالنے کیلئے پردیسیوں کی بڑی تعداد آبائی علاقوں کو چلی گئی
لاہور( این این آئی)روزگار اور تعلیم کے سلسلہ میں دوسرے شہروں سے آنے والے افراد کی بڑی تعداد عام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد روزگار اور تعلیم کے سلسلہ میں لاہور میں قیام پذیر ہیں تاہم ان کے ووٹ کا اندراج آبائی علاقوں میں ہے ۔امیدواروں کے متحرک سپورٹرز گزشتہ کئی روز سے ان تمام لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے آبائی علاقوں میں واپس آنے کے لئے قائل کرنے میں مصروف تھے ۔8فروری کوعام تعطیل کی وجہ سے ووٹرز کی ایک بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں جواگلے روز تک واپس آ جائیں گے۔