• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595 امیدواروں کو نوٹسز، 261 کو جرمانے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان (ای سی پی) کی مانیٹرنگ ٹیموں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیے، جس کے مطابق 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون شنواری نے بتایا کہ  امیدواروں کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز ارسال کیے۔ ہارون شنواری نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے 52 شکایات الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن