• news

دہشتگرد کبھی مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے :خالد مسعود سندھو

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عین انتخابات سے ایک روز قبل ملک کے امن امان کو سبوتاژ کرنے کے کی کوشش انتہائی تشویشناک ہے۔شہریوں اور فورسز کی شہادتوں سے دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنے سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑی ہے۔ ہم شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کاکہنا کہ انتخابات میں عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ عوام خوفزدہ نہ ہوں کل اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے ضرور نکلیں۔ پشین اور قلعہ سیف اللہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین

ای پیپر-دی نیشن