• news

اسٹیبلشمنٹ نے نگران حکومت کیساتھ ملکر مثبت اقدامات اٹھائے:میاں متین  

لاہور(نیوز رپورٹر )پیٹریاٹک کے صدر تاجر میاں متین نے کہا ہے کہ سینٹ کی قرار داد پر عمل درآمد کر کے الیکشن ملتوی ہونے چاہیے تھے۔ اس وقت پاکستان اندرونی اور بیرونی مسائل میں گھیرا ہوا ہے۔ ملک میں سیاسی تناؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ سٹیبلشمنٹ نے نگران حکومت کے ساتھ مل کر کچھ ہی عرصے میں بہت سے مثبت اقدام اٹھائے ہیں جن پر نام نہاد جمہوری حکومتوں نے آنکھ بند کی ہوئی تھی۔ لاکھوں غیر قانونی افغانیوں کو ملک بدر کیا۔ لاکھوں بجلی چور پکڑے اور تیل کی قیمت بھی کم کی ہے۔ ملک کی جمہوری تاریخ بہت افسوسناک ہے۔لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد 7وزیر اعظم تبدیل ہوئے اسکے بعد صدر ایوب خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ضیاء الحق کے دور میں روس کوافغانستان سے رخصت کیا۔ مشرف دور میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور ڈالر 90 روپے تک رہا ہے۔ ملک کو ضرورت تھی کہ کچھ عرصے اسی طرح چلایا جاتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن