• news

کسی سیاسی جماعت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا:قاضی زاہد حسین 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پاکستان عوامی تحریک کو پورے ملک میں پذیرائی حاصل ہوئی۔پاکستان عوامی تحریک پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔پولنگ ڈے کو ووٹرز کوپولنگ سٹیشن تک لانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کا مقابلہ بے روزگاری،مہنگائی اور غربت کے ساتھ ہے۔  پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نظام میں جامع اصلاحات کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اسمبلیوں میں جا کر اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا۔پاکستان عوامی تحریک کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن